تفصیلات کے مطابق تحصیل سینٹری انسپکٹر کہوٹہ شہزاد حسین شاہ نے عملہ کے ہمراہ کہوٹہ شہر کے علاقوں مون پلازہ، محلہ جامع مسجد روڈ، مین بازار میں دوران چیکنگ ڈینگی لاروا بر آمد ہونے پر شہریوں اور دکانداروں کے خلاف استغاثہ مرتب کر کے پولیس تھانہ کہوٹہ کو بھیج دیا جس پر عمل درآمد کراتے ہوئے پولیس تھانہ کہوٹہ نے تحصیل سینٹری انسپکٹر کی مدعیت میں نصف درجن سے زائد مقدمات درج کر لئے۔میڈیا نمائندگان سے تحصیل سینٹری انسپکٹر شہزاد حسین شاہ نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشوش کن ہیں جن پر قابو پانے کیلئے شہریوں کو زمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے
، ڈینگی کے معاملہ میں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شہری اپنے گھروں اور دکاندار اپنی دکانوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515886