27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومزرعی خبریںتحصیل ڈسکہ میں "منصوبہ براےچاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات...

تحصیل ڈسکہ میں "منصوبہ براےچاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف” کے موضوع پر ایک میگا کسان اجتماع منعقد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔4اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے موضع ستراہ میں محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب کے زیر اہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پی پی) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر نگرانی "منصوبہ براےچاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف” کے موضوع پر ایک میگا کسان اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔

اس سیمینار میں شبیر احمد خان ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس)، ڈاکٹر عامر رسول ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ)، چوہدری عبدالحمید ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)، رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد عمران شیخ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ، ڈاکٹر رانا قربان علی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) ڈسکہ ،زراعت افیسران ( پلانٹ پروٹیکشن و توسیع)، اس کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی ، کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

مہمانوں کی طرف سے کسانوں کو چاول کی منظور شدہ اقسام، زہروں کی باقیات سے پاک پیداوار کے حصول بلخصوص دھان، سموگ اوراس سےبچاؤ، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم، چاول کی فصل پر ممنوعہ زہروں، ایفلاٹاکسن، دھان کی فصل کے نقصان دہ کیڑے، بیماریاں، ان کی پہچان اور تدارک، دھان ایکسپورٹ کے مسائل، زہروں کی باقیات اور سدباب پر تفصیلی لیکچرز دئیے گئے۔چاول اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات کو کم کرنے، پی ایچ آئی، سموگ کے مسائل اور دیگر مروجہ مسائل کے بارے میں تفصیلی لیکچرز دئیے گئے۔

کاشتکار بھائیوں کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے نقصانات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی اور زہروں سے پاک محفوظ دھان کی پیداوار لینے کے متعلق شعور کو اجاگر کیا۔ تقریب کےاختتام پرڈائریکٹرجنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹرعامر رسول نے مربوط طریقہ انسداد کو اپناتے ہوۓ "مناسب اور موزوں زہروں کا مناسب وقت پر انتخاب اوراستعمال” اور وقفہ قبل از برداشت (پی ایچ آئی) کو ہرصورت مد نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ زہروں کے استعمال کو ہمیشہ آخری آپشن رکھنے پر زور دیا۔

شرکا نے سیمینار کے موضوع اور مقررین کے طرز تخاطب کو خوب سراہا اور اس بات پہ زور دیا کہ کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے زیادہ سے زیادہ اس طرح کے پروگرام کیے جائیں تا کہ جدید طریقہ ہائے کاشتکاری کے متعلق آگاہی عام ہو سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں