- Advertisement -
کوئٹہ ۔25اپریل (اے پی پی):عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر تربت اور گوادر میں عید کی دو خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں 6000 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ ان تقریبات کو مختلف رنگا رنگ پروگراموں سے محظوظ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع دکی میں فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا۔
- Advertisement -
تقریباً 200 تماشائی اس میچ سے لطف اندوز ہوئے جس میں مقامی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرجوش اجتماع کو تفریح فراہم کی۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ان تقریبات کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=360777
- Advertisement -