تربیلا اور منگلہ ڈیم میں پانی سطح میںکمی

401

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 383 فٹ کی سطح پر پہنچ گئی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر ایک ہزار383.63 فٹ تک پہنچ گئی ،ڈیم میں پانی کی آمد 41 ہزار 3 سوکیوسک جبکہ پانی کا اخراج 30 ہزار کیوسک ہے۔ منگلہ ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 117.90 فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد 69 ہزار کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 50 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ26 ہزار 6 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔