ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

78

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیمو کریسی ہے۔بھارتی آرمی چیف کے بیانات جنگی اور پاکستانی فنکاروں پرپابندی بیمار زہنیت کی عکاسی ہیں۔پاکستان گرے لسٹ میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں شامل کرنیکا کوئی خطرہ نہیں۔دفاعی صلاحیتوں میں توسیع پسندانہ عزائم کے تناظر میں بھارتی ڈرون ٹیکنالوجی خطے میں امن سلامتی کیلئے تشویشناک ہے لیکن ہماری مسلح افواج کسی بھی خطرے کا بھر پور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔افغان مسلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بھارتی آرمی چیف کے پاکستان پر الزامات اور بیانات بے بنیاد اور جنگی زہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کے باوجود پاکستان انتہائی صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جوب جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔