ترقی پانے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے انسپکٹر ز کے اعزاز میں کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

105

کوئٹہ۔ 07 نومبر (اے پی پی):ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں حال ہی میں ترقی پانے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے انسپکٹر ز کے اعزاز میں ایڈیشنل آئی جی پی / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری لیفٹینیٹ کمانڈر (ر) عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ زونز کے تمام زونل کمانڈرز، اے ڈی اسداللہ اور بدر لائن کے تمام ونگ کمانڈرز و دیگر افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کمانڈنٹ کانسٹیبلری نے نئے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی اور بتایا کہ عہدہ بڑھنے سے زمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں میں دعا گو ہوں کہ آپ لوگ محکمہ کی طرف سے تفویض کی جانے والی نئی زمہ داریاں کو احسن انداز میں سرانجام دے سکیں۔ پروگرام کی مناسبت سے ترقی ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔ اس پر مسرت موقع پر ترقی پانے والے افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ملک و قوم کی ترقی اور افسران بالا کی طرف سے دیے گئے احکامات کی بجا آوری مزید احسن انداز میں سرانجام دیں گے۔