ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

149

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے خواتین کی بے حرمتی اور ان پر جبر و تشدد روز مرہ کا معمول بن چکا ہے،معاشرے کو ترقی پسند بنانے کے لیے خواتین کے حقو ق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے اپنے پیغام میں کہا کہاسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 117 دنوں سے جاری لاک ڈاو¿ن جاری ہے، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں خواتین ضعیف ، بچے اور بیمارافراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو بند کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،سپیکر نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع فراہم کرکے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے، ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے،موجودہ حکومت آبادی کے اس بڑے حصے کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پر± عزم ہے،دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان پر جبر و تشد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اورقانون سازی کے ذریعے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کو مساوی حقو ق اور احترام دیتا ہے، اسلام خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، خواتین کے حقوق کے بارے میں منفی رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور انہیں معاشرے میں ان کا جائز مقام دلانے کے لیے جامع لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، خواتین کو معاشی طورپر بااختیار بنانے کے لیے خواتین کو اقتصادی شعبوں میں آگے لانا ہو گا،وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ جہاں خواتین کو عزت اور خود اعتمادی کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں حصہ لینے کے مواقع میسر ہوں، پاکستان کی آدھی سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کا آئین خواتین کو جانی اور مالی تحفظ فراہم کرنے کا کہتا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آئین خواتین کو کام ، کاروبار، تعلیم اور آزادی کے ساتھ پیشے کے انتخاب اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضمانت دیتا ہے، موجودہ حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو مصائب کا سامنا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔