22.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںترقیاتی منصوبوں کو جون تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف...

ترقیاتی منصوبوں کو جون تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 05 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز سے تیز کیا جائے اور منصوبوں کو جون تک مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف ملے ۔یہ بات انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن محکموں کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ان کے سربراہان منصوبے کا خود باقاعدہ گی سے وزٹ کریں اور کام اور میٹریل کے معیار کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر کام کی تصاویر کو اپ ڈیٹ رکھاجائے۔انہوں نے کہا کہ میں خود مختلف منصوبوں کا معائنہ کر رہی ہوں،ہفتہ وار ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا جائے گا۔

قبل ازیں اے ڈی سی فنانس انعم حفیظ نے بتایا کہ ضلع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 143 ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا تھا جن کےلئے 24 ارب 83 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے تھے،ان میں سے 16 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہے، ان منصوبوں پر جون 2024 تک 6 ارب 40 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے گئے تھے تاہم اب تک 13 ارب 29 کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں،صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں ہائی وے، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 34منصوبے شامل ہیں جس میں سے 15 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 19 پر کام جاری ہے جن کےلئے 10 ارب 44 کروڑ 47 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے، جون 2024 تک ان منصوبوں پر 6 ارب 20 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کئے گئے تھے

- Advertisement -

اور اب تک 8 ارب 52 کروڑ 11 لاکھ سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سپیشل ایجوکیشن ، سپورٹس ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی 22 نئے منصوبے منظور کئے گئے تھے جن کےلئے 11 ارب 65 کروڑ 95 لاکھ سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ، جن پر کام جاری ہے اور اب تک ان منصوبوں پر 3 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز کبریٰ بانو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے ہدف کو مکمل کیا جائے،تمام ریونیو افسران فیلڈ میں نکلیں اور واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں،اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593034

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں