ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے انتہائی اہم ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

76
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2025ـ26 کے بجٹ اورپی ایس ڈی پی کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس

کوئٹہ۔ 20 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہیں ،قانون سب کے لیے برابر ہے ، کوئٹہ شہر ہم سب کا گھر اور پورے صوبے کا چہرہ ہے جس کی خوبصورتی کے لئے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہے ، وال چاکنگ سے شہر کی خوبصورتی خراب ہوتی ہے، اس لئے جو بھی وال چاکنگ میں ملوث ہو بلا امتیاز کارروائی کی جائے،

جمعرات کو انسکمب روڈ توسیع منصوبے اور ماڈرن ٹریفک پولیسنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مجھے آج دلی خوشی ہوئی کہ میرا قافلہ بھی سرخ سگنل پر روکا گیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے میر سرفراز بگٹی نے اسکمب روڑ توسیع منصوبے کی تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہیں،

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ائیرپورٹ روڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنائیں گے اور یہ منصوبہ آغاز کے بعد دو ماہ میں مکمل ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے سریاب روڑ پر ریڈیو پاکستان کی اراضی بلوچستان حکومت کو پارک کی تعمیر کے لئے دینے کی حامی بھری ہے اس 24 ایکٹر اراضی پر بغیر کنکریٹ کا نیچرل پارک بنانے کا منصوبہ بنائیں گے جسے وزیر اعظم پارک کا نام دیا جائے گا یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی دیواروں پر کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے کا نام لکھنے پر متعلقین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی انہوں نے انتظامی افسران کو حکم دیا کہ دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے

،ٹریفک قوانین کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو خلاف ضابطہ اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ،انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے میں سختی سے عمل کریں اور کوئی کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف لازمی کارروائی کریں تقریب میں وزیر اعلیٰ نے میرٹ کی پابندی اور شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ "صفا کوئٹہ” کے نام سے ایک صفائی مہم جاری ہے جس کا مقصد کوئٹہ کو ایک بین الاقوامی معیار کا صاف ستھرا شہر بنانا ہے تقریب میں کوئٹہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ کوئٹہ شہر کی بنیادی ڈھانچے میں ایک نمایاں بہتری ثابت ہوگا اور عوام کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد دے گا منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر کے مین سیکشنز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جہاں سے زیادہ ٹریفک گزرتا ہے ،

پر اجیکٹ ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔