کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مختلف فیڈرز پر برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 19 سے 22 نومبر تک بجلی بند رہے گی۔ کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق19نومبرسے 22نومبرتک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ،اولڈلیاقت بازار،ہزارہ ٹاؤن،اے ون سٹی، کرانی، واسا، غازی، جڑسا، سریاب ون،سریاب ٹو، اولڈاورنیو جان محمد،انڈسٹریل، سرکی روڈ، چلتن، سیٹلائٹ ٹاؤن اور نواب خیربخش مری فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی نیز 19نومبرکے روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن سے خروٹ آباد، جبل نور،پی اے ایف، ائیرپورٹ روڈ، ادیان، واسا، چشمہ، داریم، تکاتو، ویسٹرن بائی پاس، دوستین،عمر، کڈنی سنٹر، نوحصار اور سی ٹی ایس فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی بندہو گی
نیز اسی روز کھڈکوچہ،مل اور نوشکی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ 20نومبرکو 132KVدروازہ گرڈاسٹیشن کے عاصم آباد،چلتن رائفل، کولپورون،کولپورٹو، عثمان آباد،قادرآباد، تیرہ میل،شہباز، منان آباد، سیگاراور محمدحسنی فیڈروں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvٹرانسمیشن لائن پر 19نومبرسے 21نومبرتک (روزانہ)صبح9بجے سے شام 4بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جسکے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 180میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعہ پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔