ترک صدر رجب طیب اردوآن 9 اگست کوروس کا دورہ کریں گے

135

ماسکو ۔ 27 جولائی (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن 9 اگست کوروس کا دورہ کریں گے۔روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ترک وزیراعظم کے حوالے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوآن 9 اگست کو سینٹ پیٹر برگ پہنچیں گے ۔ایک ترک عہدیدار نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن جی20 سربراہ اجلاس سے قبل اس ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ترک فورسز کے ہاتھوں ایک روسی جنگی طیارے مارگرانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی تاہم کچھ روز قبل ترکی کی جانب سے روس سے اس واقعے پر باقاعدہ معذرت طلب کی گئی تھی۔