ترک وزیر خارجہ میولو چاﺅش اوگلو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

79

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) ترکی کے وزیرخارجہ میولو چاﺅش اوگلو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور پاکستان میں ترکی کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے علاوہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔