انقرہ ۔ 3 مارچ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پیٹرول تلاش کرنے والا بحری جہاز یاووز دیکھ بھال اور ضروری چیک اپ کے بعد بحیرہ روم میں تیل کی تلاش شروع کرے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع ریزے میں عوام سے خطاب کے دوران والے انہوں نے کہا کہ "فاتح نامی بحری جہاز اس وقت اناطالیہ کے کھلے سمندر میں تیل کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسرے بحری جہاز کا نام یاووز رکھا ہے جو کہ عنقریب اسی سمندر میں تیل کی تلاش کا کام شروع کر دے گا اور ہمیں پورا یقین ہے کہ ہماری یہ سرگرمیاں عنقریب نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔