ترکی آیندہ 6 ماہ میں شام میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گا، بن علی یلدرم

132

استنبول۔ 21 اگست (اے پی پی) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک آیندہ 6ماہ کے دوران جنگ زدہ شام میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گا تاکہ اس ملک کو نسلی بنیادوں پر ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچایا جاسکے۔وہ استنبول میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کا عبوری بندوبست میں تو کردار ہوسکتا ہے لیکن مستقبل میں ان کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ”ہم ایک علاقائی کھلاڑی ہونے کے ناتے آیندہ 6ماہ کے دوران میں شامی تنازعے کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کریں گے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ شام کو کسی نسلی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ ترکی کے لیے یہ معاملہ بہت اہم ہے”۔ترک وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران ،خلیجی عرب ریاستیں ،روس اور امریکا مل جل کر شام میں جاری تنازعے کا کوئی حل تلاش کرسکتے ہیں۔