ترکی کے کئی شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے

82

استنبول ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے گئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں میں انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی جماعتوں کے ارکان، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔