- Advertisement -
انقرہ ۔14مئی (اے پی پی):ترکیہ میں جاری بین الاقوامی فضائی مشقوں میں رائل سعودی ایئر فورس کے دستے بھی شریک ہیں،یہ مشقیں 11 روز جاری رہیں گی۔العربیہ اردو کے مطابق ترکیہ کے قونیا ایئر بیس میں جاری بین الاقوامی فضائی مشقوں میں دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ رائل سعودی ایئر فورس بھی شریک ہے ۔
سعودی فضائی دستے کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عبدالرحمان المنصور نے کہا کہ سر چ اینڈریسکیو کے مقاصد کے لیے ہونے والی ان مشقوں میں سعودی عرب سے دو ہیلی کاپٹر لائے گئے ، علاوہ ازیں فضائی عملہ اور تکنیکی معاونین بھی مشقوں میں شریک ہوئے تاکہ دوسری فورسز کے ساتھ اپنے تجربات اور مہارت شیئر کی جا سکے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596777
- Advertisement -