اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہازپیر کراچی پہنچیں گے۔اتوار کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔
امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں امدادی سامان کی تصویر بھی شیئر کی۔