اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ترکیہ سے سیلاب زدگان کےلئے تیسری "گڈنیس ٹرین” امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کھانے پینے کی اشیاء، کمبل، کپڑوں سمیت سیلاب متاثرین کی ضرورت کی اشیاء شامل ہیں۔ پاکستان نے ترکیہ کی طرف سے امداد کا خیرمقدم کیا ہے۔