ترکیہ میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کےلئے( کل )تک درخواستیں طلب

84
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ترکیہ میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’سی فوڈ ایکسپو یوروایشیاء‘‘ میں شرکت کےلئے کل(منگل )تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے دار الحکومت استنبول میں عالمی تجارتی نمائش 7تا 9 دسمبرتک منعقد ہو گی۔ نمائش میں فشریز، ایکواکلچر ، پروسیسنگ اور بحری جہاز سازی سے متعلق اشیا کی نمائش کی جائے گی۔

نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصو ل میں مدد ملے گی۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔