ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ قریبی تعلقات کو نہایت قدر کی نظر سے دیکھتا ہے، سفیر ڈاکٹر مہمت پاچا جی

270

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچا جی نے کہا ہے کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ قریبی تعلقات کو نہایت قدر کی نظر سے دیکھتا ہے، دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان مانومنٹ شکرپڑیاں میں سی ڈی اے کے زیراہتمام ترکیہ کے 99 ویں یوم جمہوریہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ترکیہ کے 99 ویں یوم جمہوریہ کے موقع تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترکیہ میں پاکستان کے سابق سفیر محمد سائرس سجاد قاضی، سی ڈی اے کے حکام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات دیرینہ تعلقات استوار ہیں اور ہم ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کے انعقاد پر چیئرمین سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعقلقات کی عکاس ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترکیہ میں پاکستان کے سابق سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات استوار ہیں، ترکیہ اور پاکستان مسلم دنیا سمیت عالمی برادری کے اہم رکن ہیں اور عالمی سطح پر ہمیشہ حق اور انصاف کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، پاکستان میں حالیہ سیلاب کی صورتحال میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کرنے میں سب سے آگے رہا ہے ،پاکستانی عوام ان کی یکجہتی اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی فورمز پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خوداردیت کے حق میں آواز اٹھانے والوں میں ترکیہ سب سے آگے رہا ہے