34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینترکیہ کے ساتھ ہوا بازی کے شعبے میں تعاون پاک ترکیہ دوطرفہ...

ترکیہ کے ساتھ ہوا بازی کے شعبے میں تعاون پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی ترکیہ کے پیگاسز ایئرلائنز کے چیئرپرسن سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ترکیہ کے ساتھ ہوا بازی کے شعبے میں تعاون پاک ترکیہ دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ اورپاکستان کی ہوابازی کی صنعت کوترقی دینے کے حوالہ سے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے یہ بات ترکیہ کے پیگاسز ایئرلائنز کے چیئرپرسن مہمت ٹی نان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او محمد علی ٹبہ بھی موجودتھے ۔ مہمت ٹی نان نے ترکیہ کی ہوا بازی کی صنعت کی حکمت عملی کا عمومی جائزہ پیش کیا اوران اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی جو پاکستان میں ہوابازی کے شعبے کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی ایوی ایشن انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لئے ترکیہ کے تجربے اور مہار ت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے وزیر تجارت کے ساتھ حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا ،جس میں فریقین نے تجارت اور کاروباری تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن سمیت متعدد شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=496802

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں