ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن ایڈمنسٹریشن اور نادرا کے درمیان ’’الیکٹرانک ری ایڈمیشن کیس مینجمنٹ سسٹم‘‘کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

106

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن ایڈمنسٹریشن اور پاکستان کی نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس ا تھارٹی (نادرا) کے درمیان” الیکٹرانک ری ایڈمیشن کیس مینجمنٹ سسٹم” کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے یہ اقدام غیر قانونی امیگرنٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر مسائل کی نشاندہی، معلومات کے تبادلے، باہمی تعاون مشترکہ اقدامات کو یقینی بنانا ہے ۔

ترکیہ میں پاکستانی شہریت کے حامل غیر قانونی تارکین وطن کی محفوظ واپسی کو آسان بنانے اور تیز کرنے کے لیے14 دسمبر 2023 کو انقرہ میں ایک الیکٹرانک ریڈمیشن کیس مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن ایڈمنسٹریشن اور نادرا کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ ترکیہ میں موجود پاکستانی شہریوں نے معاہدے کے تحت قائم ہونے والے الیکٹرانک سسٹم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لئے سفری دستاویزات اور جاری کام کو تیز کرنے کے لئے موثر رہے گا ۔اس موقع پر نادرا اور ترکیہ کے متعلقہ حکام کے مابین ملاقات ہوئی جس میں تعاون اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔