ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کےحجم کو تین برسوں میں 5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے کے طریقوں پربات چیت ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف

147

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم کو تین برسوں میں 5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے کے طریقوں پربات چیت ہوئی۔

ہفتہ کواپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ صدررجب طیب اردوان سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کوتین برسوں میں 5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اشیا کی تجارت سے متعلق معاہدہ کے عملی وموثراطلاق پراتفاق کیاہے۔