کوئٹہ۔ 06 مئی (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر شیر افگن اور ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر ایمل خان نے ساراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی نے ٹی بی سے نمٹنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات اور ڈاکٹر ایمل خان مندوخیل نے کوئٹہ کی بنیادی صحت مراکز اور شہر میں صحت کے دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے سریاب سمیت این اے 264 کے تمام صحت مراکز کو 24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت مراکز کو درپیش مسائل کی فوری نشاندہی کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے اداروں کو بہتر کرنا پیپلزپارٹی کا وژن ہے۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برتنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔