تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں انٹر کالجیٹ بوائز رسہ کشی مقابلے

133
Board of Intermediate and Secondary Education Sargodha
Board of Intermediate and Secondary Education Sargodha

سرگودھا۔18فروری (اے پی پی):بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیر اہتمام گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں انٹر کالجیٹ بوائزرسہ کشی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری اور نجی کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

رسہ کشی کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ نے اپنے مدِ مقابل تمام ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ سپرئیر سائنس کالج سرگودہا نے دوسری اورپنجاب گروپ آف کالجز کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پرسپرٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ چوہدری محمد انیس صادق گجر کا کہنا تھاکہ تعلیمی بورڈ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے، اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے ڈاریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا روشن ِضمیر،وقاص بٹ اور بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے کھیلوں کی صورت میں اچھی تفریح کا موقع فراہم کیا ہے۔اس موقع پر ریفری کے فرائض محمد محسن نے سرانجام دیئے۔