ایبٹ آباد۔ 6 دسمبر (اے پی پی):تعمیر وطن سکول اینڈ کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید نے کہا ہے کہ ہمارے سکول کے کیمپس کے 243 بچوں نے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ کوالیفائی کیا، انشااﷲ تعمیر وطن کے 48 بچے ایم بی بی ایس، 58 بی ڈی ایس، 48 سیلف فنانس پر ایم بی بی ایس جبکہ 80 بچے سیلف فنانس پر بی ڈی ایس میں داخلہ لے سکیں گے۔
یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیر وطن کے سینکڑوں بچے میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلہ لے چکے ، ملک میں سب سے زیادہ تعمیر وطن کے بچے پروفیشنل اداروں میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ نتائج میں تعمیر وطن کے بچوں نے ٹاپ فائیو میں دو، ٹاپ ٹین میں سات، ٹاپ 15 میں 21 اور ٹاپ 21 میں 41 بچوں نے کامیابی حاصل کی، تعمیر وطن ایٹا اور ایم ڈی کیٹ میں بہترین نتائج دینے والا واحد تعلیمی ادارہ ہے۔
ملک احسن سعید نے کہا کہ تعمیر وطن کے قیام کے 16 سال مکمل ہو چکے ہیں، ہم نے 2015ءکے بعد بہترین نتائج دینا شروع کئے ، ایٹا اور ایم ڈی کیٹ کی بہترین فیکلٹی کی بدولت پروفیشنل کالجز میں داخلوں کے نتائج ہمیں ملنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں تعمیر وطن کے ایٹا اور ایم ڈی کیٹ میں شاندار نتائج رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417142