تمام صوبوں نے مل کر تعلیم کے میدان میں متفقہ فیصلے کئے مگر چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے ، وفاقی وزیر شفقت محمود کا تقریب سے خطاب

50

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام صوبوں نے مل کر تعلیم کے میدان میں متفقہ فیصلے کئے مگر چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے تیسری لہر بڑا چیلنج ہے.

پیر کو وہ کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا میں پوری قوم کو متحد کر دیا.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریب عوام کو رلیف ملا اورثانیہ نشتر کی زیر نگرانی چلائے گئے پروگرامز نے غریبوں کی مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ملک میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے وزیر اعظم پر لاکھ ڈائون کرنے کا بہت پریشر تھا لیکن ملک بند کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں بہت سے چیلنجز تھے ہم نے بہت جلدی اسکولز بند کئے سارے صوبوں نے ملک کر تعلیم کے میدان میں متفقہ فیصلے کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا 40 لاکھ بچے پاس کرنے ہیںپندرہ دن میں ٹیلی سکول کا اجراء کیاایک سال سے ٹیلی سکول صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک چلتا ہےریڈیو سکول ،ویپ پورٹل موبائل ایپ بنائی گئی ہے۔ شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ چیلنجز ابھی ختم نہیں ہوئے تیسری لہر بڑا چیلنج ہےایچ ای سی سے امتحان ڈیلے کرنے کا کہا ہے بہت سے فیصلے حالات کو دیکھ کر کر رہے ہیں۔