اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)وزارت صحت نے وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ تمام ہسپتالوں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ وزارت صحت کے مطابق ضرورت پڑنے پر آزاد کشمیر سے مریض اسلام آباد لائے جائیں گے، اس لئے زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لئے ہسپتالوں میں اضافی بیڈز اور خون کا انتظام کر دیا گیا ہے۔