35.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومقومی خبریںتمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن...

تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان وزارت صحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت نے کہا ہے کہ نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر وزارت نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت سگریٹ نوشی کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ سگریٹ ساز کمپنیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھی نوٹس جاری کئے جائیں گے، مختلف کمپنیاں سگریٹ کی اشتہاری و فروغی مہم میں ملوث ہیں جنہیں وزارت نے 10 دن کے اندر تحریری وضاحت دینے کا حکم دیا ہے، غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں مزید قانونی کارروائی کی وارننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فلپ مورس ،خیبر ٹوبیکو کمپنی، سیمسن گروپ ،نیشنل ٹوبیکو کمپنی ، یونیورسل ٹوبیکو کمپنی ،سول ٹوبیکو کمپنی، وطن ٹوبیکو کمپنی، رائل ٹوبیکو کمپنی اور سووینیتر ٹوبیکو کمپنی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کے مطابق سگریٹ نوشی کی اشتہاری مہم اور پروموشنز کی سکیموں پر پابندی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت سگریٹ نوشی کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور فلاح وبہبودکےلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384025

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں