اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے 8 ویں ماہ میں ملک سے تمباکوکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادرہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2019ءمیں پاکستان نے تمباکوکی برآمدات سے 96 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.09 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے 8 ویں ماہ میں پاکستان نے تمباکو کی برآمدات سے 88 ملین روپے کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔