23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںتمباکونوشی کے تدارک کےلئے ایبٹ آباد اور ہری پور میں ہنگامی بنیادوں...

تمباکونوشی کے تدارک کےلئے ایبٹ آباد اور ہری پور میں ہنگامی بنیادوں پر آگاہی سیشن اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 11 دسمبر (اے پی پی):تمباکو نوشی کے تدارک کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دو اضلاع ایبٹ آباد اور ہری پور میں ہنگامی بنیادوں پر سال 2025 کے لیے آگاہی سیشن اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز کا آغاز کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرسٹ ایبٹ آباد و ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ثناء فاطمہ کی صدارت میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار ،ڈسٹرکٹ پولیس،محکمہ تعلیم زنانہ و مردانہ،محکمہ صحت،آل ٹریڈرز،ٹریفک پولیس،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور صحافتی تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

اجلاس میں یہ طے پایا کہ تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر،پبلک ٹرانسپورٹ،پبلک پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے عملی طور پر جدوجہد کا آغاز کیا جائے اور اس حوالے سے مختلف محکموں اور سول سوسائٹی کے ساتھ آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے۔

اس موقع پر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر برائے ٹوبیکو کنٹرول سیل خیبر پختونخوا محمد اجمل شاہ نے الیکٹرانک سیگریٹ،نیکوٹین پائوچز اور تمباکو نوشی سے انسانی صحت پر پڑنے والے برے اثرات اور پاکستان میں شرح اموات پر تفصیلی بریفنگ دی،محمد اجمل شاہ نے تمباکو کنٹرول اور اس کی تشہیر کی ممانعت کے حوالے سے قومی و صوبائی سطح پر بنائے جانے والے قوانین کا بھی تفصیلی ذکر کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے حوالے سے پشاور،ہری پور اور ایبٹ آباد کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع تک اس دائرہ بڑھایا جائے۔ ضلعی فوکل پرسن ثناء فاطمہ نے تمباکو کنٹرول سیل کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور آئندہ آنے والے دنوں میں ایبٹ آباد کے اندر تعلیمی اداروں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ آگاہی سیشن کرنے کے لیے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح نئی نسل اور نان سموکرز کو اس لعنت سے دور رکھ کر ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے جس کے لیے اگر تمام سٹیک ہولڈرز نیک نیتی کے ساتھ کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم مستقبل قریب میں اس لعنت سے چھٹکارہ نہ پا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=534875

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں