تمباکوکی برآمدات میں 13.60 فیصد اضافہ

94

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک سے تمباکوکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءسے لے کر مارچ2019ءتک پاکستان نے تمباکو کی برآمدات سے 18.89 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 13.60 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے تمباکوکی برآمدات سے 16.63 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2019ءمیں تمباکو کی برآمدات سے ملک کو8 لاکھ39 ہزار ڈالر کازرمبادلہ وصول ہواجو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 46.67 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں تمباکو کی برآمدات سے پاکستان کو5 لاکھ72 ہزار ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔