تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی ممکن نہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس

100

سرینگر ۔ 12 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن اور قابل عمل حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے اور مقبوضہ علاقے میں میں جو بھی خون خرابہ ہورہا ہے ، وہ بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور جبر و استبداد پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو بندوق کی نوک پر دبانے پر بضد ہے اور اس وقت مقبوضہ کشمیر میں جو سنگین صورتحال پائی جاتی ہے ، وہ بھارتی ڈھٹائی اور غنڈہ گردی کا ایک فطری اور قدرتی ردّعمل ہے