اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مہنگے معاہدے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں نے کئے،پی ٹی آئی کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی،مسلم لیگ (ن) کے جھوٹ بے نقاب ہو گئے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ایک ٹویٹ میں عمر ایوب خان نے کہا کہ انہیں یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ بجلی و گیس کے تمام مہنگے توانائی معاہدے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں نے کیے۔ پی ٹی آئی اور عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تباہ حال معیشت مسلم لیگ (ن) سے ورثے میں ملی اور مسلم لیگ (ن) کے جھوٹ بے نقاب ہو گئے ہیں۔