
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی چوری سے خان صاحب کی صداقت اور امانت کا لبادہ اتر گیا ہے۔آن لائن تقریروں سے تحریکیں نہیں چلتیں۔
انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے لانگ مارچ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے وہ بھی جان چکے ہیں کہ اب 12،10سو سے زیادہ لوگ بھی ان کے لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران توشہ خانہ سے چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ان کی صادق اور امین کی رٹ اب ختم ہونی چاہئے۔عمران نیازی کہتا ہے کہ گھڑی چوری کے معاملہ کو عدالت لیکر جائوں گا۔ان کیلئے یہ راستہ بہتر ہے سوشل میڈیا پر ٹیں ٹیں بند کرنی ہوگی۔