تولیوں کی برآمدات میں مئی کے دوران 10 فیصد اضافہ

86

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):ملک سے تولیوں کی برآمدات میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر10 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو87ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو اپریل کے مقابلہ میں 10 فیصدزیادہ ہے،

اپریل میں تولیوں کی برآمدات سے ملک کو80 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں تولیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ سال مئی میں تولیوں کی برآمدات کاحجم 92 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا جو رواں سال مئی میں کم ہوکر87 ملین ڈالرہوگیا۔

جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تولیوں کی برآمدات کا مجموعی حجم 912 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے 1.020ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے۔