لاہور۔29اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔بھارت بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں میں اَمن کیخلاف سازشیں کر رہا ہے ۔بھارت پاکستان کا دشمن ہے اسکے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے ۔توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو سخت قانون سازی کر نی چاہیے ۔وہ جمعرات کے روز الحمراءلاہور میں سیر ت النبی کانفر نس سے خطاب اور مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔سیرت البنی کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ حضورکی ذات اقدس مسلمانوں کی محبتوں اور عقیدتوں کا محور ومر کز ہے اورآپ کی تشر یف آوری پوری دُنیا با لخصوص اہل اسلام کیلئے اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ اور احسان کبریٰ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے اس احسان عظیم پر اظہار تشکر کیلئے امت مسلمہ صدیوں سے ہر لمحہ حضور پر درودسلام کے نذرانے پیش کر رہی ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا ، سیر ت النبیکانفر نس میں صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے ۔ مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن بتائے کہ وہ چاہتی کیا ہے؟کبھی آپ نے سنا کہ اپوزیشن نے کہا ہو کہ صحت کے معاملات کو ٹھیک کیا جائے اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت گھر جائے مگرعوام نے ہمےںپانچ سال کا مینڈنٹ دیا ہے ہم وقت سے پہلے نہیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قومی ایشوز کا حل نہیں صرف حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے مگر حکومت 2023ءتک کہیں جانیوالی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان میں امن کا دشمن ہے اور آج بھارت کے تمام ہمسایوں سے تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک کو تباہ کیا جاتا ہے توسب سے پہلے اس ملک کی فوج کو کمزور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو کمزور کر نے کی اپوزیشن کی سازشیں ملکی مفاد میں نہیں اپوزیشن احتجاج اور جلسے ضرورکرے مگرانکو ملکی سلامتی کے معاملات پر سیاست اور بیان بازی نہیں کر نی چاہیے۔گورنر نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانیوں کو افواج پاکستان پر فخر ہے جو دہشت گردی کا ملک بھر سے خاتمہ کر رہے ہیں اور ملکی سر حدو ں کے دفاع کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ملکی دفاع کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہوں ۔