توہین مذہب کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کوئی خصوصی ادارہ نہیں ، پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن

101

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ توہین مذہب کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کوئی خصوصی ادارہ نہیں ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران عالیہ کامران کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر درشن نے کہا کہ توہین مذہب کے واقعات ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ایس پی سطح کاآفیسرتحقیقات کرکے معاملہ عدالت میں بھیجتاہے۔انہوں نے کہاکہ فی الحال اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کیلئے کوئی خصوصی ادارہ نہیں ہے، اس معاملہ پروزارت قانون اوروزارت مذہبی امورسے بھی مشاورت کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ارکان کی طرف سے کوئی تجویز یابل ایوان میں لایا جائے تو اس کا جائزہ لیاجائیگا۔