اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ کے تحت حکومت توانائی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، 2025ء تک 8 ہزار میگاواٹ مزید قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی قربت، نہ صرف معاشی بلکہ دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں۔ سی پیک کا سب سے بڑا پورٹ فولیو 17ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبوں کا ہے جس میں سے 5 ہزار 500 میگا واٹ بجلی کے منصوبے سی پیک کے تحت مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 4500 میگا واٹ کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ سی پیک کے تحت بجلی کے تقریباً 2500 میگا واٹ کے مذید منصوبے زیرغور ہیں۔ پاکستان کو 2025ء تک تقریباً 8000 میگاواٹ اضافی بجلی درکار ہے۔