بنکاک ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) تھائی لینڈ کی حکومت نے مالی مسائل سے نمٹنے کیلئے 2.85 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر خزانہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومت نے گرتی اقتصادی شرح نمو کو سہارا دینے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول کیلئے 2.85 ارب ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراءکا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں اقتصادی سرگرمیوں کو مستحکم کرنا ہے۔