تھائی لینڈ کی اقتصادی شرح نمو میں کمی

111

بنکاک ۔ 21 نومبر (اے پی پی) تھائی لینڈ نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں کمی ہوئی جس کی وجہ بادشاہ بھومی بول اڈولیاڈیج کا انتقال ہے۔اقتصادی و سماجی ترقی کے قومی بورڈ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گھریلو قرضوں کی بلند شرح اور برآمدات میں کمی کی صورتحال ہے اس کے علاوہ عام صارف کا اعتماد کم ہونے کی وجہ سے بھی معیشت کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کی اقتصادی شرح نمو 3.2 فیصد رہی جبکہ دوسری سہ ماہی کے دوران اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد رہی تھی۔