16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ الپہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

تھانہ الپہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام ہیروئن برآمد

- Advertisement -

ملتان۔ 16 مارچ (اے پی پی):تھانہ الپہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روز خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ الپہ محمد حنیف گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بند بوسن روڈ پر سٹی ہاوسنگ سکیم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد شکیل ولد دوست محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن کی برآمدگی کی۔

- Advertisement -

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ منشیات فروشی کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہے،وہ اور اس کے دیگر ملوث ساتھی عرصہ دراز سے ملتان کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573195

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں