پشاور۔ 18 اگست (اے پی پی):تھانہ ایکسائز پولیس پشاور نے بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ ایکسائز پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور رسول خٹک کی سربراہی میں دیگر ایکسائز پولیس نفری نے موٹروے ٹول پلازہ رنگ روڈ پر گول چوک کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سوزوکی پک اپ سے 42 کلوگرام منشیات برآمد کرکے سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایکسائز پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک سوزوکی کو روک کر تلاشی لینے پر سوزوکی پک اپ سے 42 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی،منشیات سمگل کرنے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز پشاور منتقل کرکے ان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفیش شروع کردی گی۔ ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول ماجد خان اور سرکل آفیسر ناصر اقبال نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ عملے کی کارروائی کو سراہا اور شاباشی دی۔