31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ تتلے عالی کی حدود میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ جاں...

تھانہ تتلے عالی کی حدود میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے تھانہ تتلے عالی موضع دیپے پور کے قریب رات مخالفین کی فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہو گیا ۔ تتلے عالی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شوا ہد اکٹھے کر لئے اور مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ، جبکہ زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

ایس پی نوشہرہ ورکاں محمد نواز گھمن ایس ایچ او تھانہ تتلےعالی محمد ریاض گوندل بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ورثاء کو یقین دہا نی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی جائے گی ۔ ایس پی صدر گوجرانوالہ اور صدر تحصیل بار نوشہرہ ورکاں شبیر حسین بھٹی واقعہ کے بعد رات گئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچے اور ورثاء کو ملنے کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او محمد ریاض گوندل کو ضروری ہدایات دیں۔

- Advertisement -

مقتول فقیر حسین کو پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی نگرانی میں اڑتالی ورکاں قبرستان میں آہوں اور سسکیوں بھرے ماحول میں سپرد خاک کر دیا گیا اور پانچ ملزمان عاطف،غلام میراں،محمد نواز دو کس نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔

تھانہ تتلے عالی کی حدود میں ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروش عورت اور چھ دیگر افراد نزاکت،صداقت ،ریاض ،یامین ،صدیق ،اور فقیر حسین دشمنیوں کے تناظر میں مارے جا چکے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں