تھانہ خانگڑھ پولیس کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی ،منشیات فروش 1800 گرام چرس سمیت گرفتار، مقدمہ درج

102
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

مظفرگڑھ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تھانہ خانگڑھ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خلیل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوے منشیات فروش سے 1800 گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس نے منشیات فروش محمد عارف ولد نذیر احمد قوم میکن سکنہ بستی قاضی والا سے 1800 گرام چرس،چرس تولنے کی غرض سے استعمال ہونے والا ترازو،اور وٹک رقم برآمد کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری اظہر حسین نے کہا ہے کہ منشیات فروش صحتمند معاشرے کی تباہی کا سبب ہیں ،تھانہ خانگڑھ کی حدود میں منشیات کا قلعہ قمع کرنے تک بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔