23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ دائودزئی پولیس کی قتل و اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں...

تھانہ دائودزئی پولیس کی قتل و اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں بڑی کامیابیاں، ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 30 اگست (اے پی پی):افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سنگین مقدمات کو جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹریس کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی سربراہی میں ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان، ایس ایچ او تھانہ داودزئی سلیم خان خلیل اور دیگر پولیس نفری نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ حاجی زئی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ملزمان شعیب اور فرہاد پسران احسان علی نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہجرت اللہ ولد حاجی آفریدی اور دو خواتین (ص) دختر زیارت اللہ اور (ز) زوجہ اختیار اللہ جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ کے حوالے سے مقتول ہجرت اللہ کی بیوہ (پ) کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر دونوں ملوث بھائیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے فائرنگ کر کے تین افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران رواں ماہ 3 اگست کو چارسدہ روڈ پر ملزم خورشید نے فائرنگ کرکے عبداللہ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے سوتیلے بھائی سجاد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے بھرپور کوششوں کے بعد گزشتہ روز ملوث اجرتی قاتل کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم خورشید نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مقتول عبداللہ کو پیسوں کے عوض قتل کیا جبکہ مقتول کے خاندان میں جائیداد کا تنازعہ بھی چل رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل (پستول) بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں