تھانہ روات کی حدود میں گھریلوملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار

174
تھانہ روات

راولپنڈی۔30اگست (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں گھریلوملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں علی شیر اوربیوی بختاور شامل ہیں،8سالہ بچی کنزہ، بختاور اورعلی شیر کے گھر میں کام کرتی تھی جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیاگیاتھا۔سی پی او سید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ سی پی اوسید خالدہمدانی کاکہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں پر تشدد،زیادتی اوراستحصال کسی صورت برداشت نہیں۔