تھانہ سٹی وزیرآباد نے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر کو گرفتار کر لیا، اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد

126

وزیرآباد۔ 20 فروری (اے پی پی):تھانہ سٹی وزیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 02 کلو 520 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات کے پیش نظر اے ایس پی وزیر آباد حسن بلال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیر آباد سب انسپکٹر اورنگزیب و دیگر پر مشتمل پولیس ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

مبینہ منشیات ڈیلر ماجو خاں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 02 کلو 520 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وزیرآباد اور انکی پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔