راولپنڈی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی)تھانہ صادق آباد کے علاقے الیاس ٹاون میں گیس لیکج دھماکے باعث تین افراد جھلس گئے ،پنجاب ریسکیوسروس کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا ۔ریسکیو ترجمان کے مطابق الیاس ٹاون حشمت علی کالج گلی نمبر 6 میں رہائشی گھر کی دوسری منزل پر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس سے گھرکی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے ۔دھماکے کی زرودار آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ریسکیوکے عملہ نے موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا