- Advertisement -
ہری پور۔9اکتوبر (اے پی پی):تھانہ غازی پولیس نےنان ٹیکس پیڈ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،37لاکھ مالیت کے سگریٹ برآمد کر لئے ہیں جبکہ ملزمان کو مزید کارروائی کے ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا ، ایس ایچ او تھانہ غازی اعجاز علی کو ذرائع سے لاکھوں مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سیگریٹ ہری پور میں سمگلنگ کرنے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ بیراج چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اس دوران شہ زور گاڑی نمبری LES 4835 کو روک کر حسب ضابطہ تلاشی لی توگاڑی سے 5لاکھ سگریٹ مالیتی37 لاکھ روپے نان ٹیکس پیڈ سیگریٹ برآمد کر لیے ۔
مزید کارروائی کے لیے ملزمان ایف بی آر کے حوالے کردیے گئے
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399085
- Advertisement -